عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں آپ کے لیے مسائل پیدا ہوں، سوشل میڈیا صارف کا اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ

اسد چوہدری کا بزنس کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا صارف اسد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں مشرقِ وسطیٰ سے پاکستان واپس آ کر بزنس کا آغاز کیا اور فیکٹری لگائی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا 62 سال بعد مگ 21 جنگی طیارے گراؤنڈ کرنے کا اعلان
عمران خان کے دور میں تبدیلی
تاہم عمران خان کے دور میں انہوں نے فیکٹری اور گھر پاکستان میں رہنے دیا اور خود کینیڈا منتقل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا
واپسی کا ارادہ
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں اسد چوہدری نے کہا کہ انشااللہ اگلے تین سے چار ماہ میں دوبارہ پاکستان واپس شفٹ ہونے کا پلان ہے، کیونکہ اب پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویپنگ سمیت وہ 7 عادتیں جو مردانہ صحت کو متاثر کرتی ہیں
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مشورہ
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا ہوں۔ اسد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ عزیز پاکستان ہونا چاہیے، افراد آتے جاتے رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اعلامیہ
میں نے نواز شریف کے آنے پر مڈل ایسٹ سے پاکستان واپس شفٹنگ کر لی تھی۔پاکستان میں بزنس شروع کیا، فیکٹری لگائی،
پھر عمران نیازی کے آنے پر فیکٹری، گھر پاکستان رہنے دیا اور کینیڈا میں شفٹنگ کر لی۔
انشااللہ اگلے 3 سے 4 ماہ میں واپس پاکستان شفٹ ہونے کا پلان ہے
اب پاکستان کا انتہائی روشن…— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) September 18, 2025