سابق جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
فائرنگ کا واقعہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگری میں ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی کریپ مچھلی پکڑنے کا ریکارڈ قائم کردیا
حملہ آوروں کی کارروائی
دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دفتر کو نشانہ بنانے کے بعد مرکزی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی ہوائی فائرنگ کی۔ اس کے بعد پولیس اور وکلا موقع پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قصور میں گلی میں کھیلتی بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم اپنے مخصوص اعضو سے ہی محروم ہوگیا
ابتدائی تحقیقات
ابتدائی تفتیش میں فوری طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
جسٹس حسن رضا پاشا کی حیثیت
خیال رہے کہ جسٹس (ر) حسن رضا پاشا ممبر پاکستان بار کونسل بھی ہیں۔








