اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر کی مدعیت میں 60 سے 70 وکلا کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
مقدمہ درج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر کی مدعیت میں 60 سے 70 وکلا کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
واقعہ کی تفصیلات
تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق نعیم حیدر پنجھوتہ، انتظار پنجھوتہ، ایمان مزاری، زینب جنجوعہ، ہادی علی چٹھہ سمیت دیگر وکلا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ واجد گیلانی نے انہیں منع کیا تو ان پر حملہ کیا گیا۔
حملے کی نوعیت
متن کے مطابق انتظار پنجوتھہ کے پاس چاقو، نعیم پنجوتھہ کے پاس چھری تھی۔ ایمان مزاری وکلا کی قیادت کر رہی تھیں، ان سمیت دیگر نے کہا کہ واجد گیلانی کو جان سے مار دو۔









