دنیا کو بھارت سے سیکھنا چاہیے کہ جنگ کو ختم کیسے کرتے ہیں، بھارتی ایئر چیف کا بیان

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کا بیان
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارت سے یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ "تنازع کو شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ممکنہ حد تک جلد از جلد ختم کرنے" کی حکمتِ عملی اپنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا خدشہ
تنازعات کا موجودہ منظرنامہ
موجودہ دور کی بڑی جنگیں، چاہے روس و یوکرین کا تنازع ہو یا اسرائیل کی جنگ، اس لیے سالوں تک جاری رہ جاتی ہیں کیونکہ فریقین تنازع کے خاتمے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: مغلپورہ میں مبینہ تشدد سے بہو کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، سخت قانونی کارروائی کا حکم
ہیں بھارتی عوام کی آراء
بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی یہ کہا گیا تھا کہ بھارتی لوگوں کا خیال ہے کہ تھوڑا اور کرنا چاہیے تھا، ہم نے جنگ جلد روک دی لیکن جب ہم نے اپنے اہداف حاصل کر لئے تھے تو ہم جنگ کیوں جاری رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
تناؤ کی قیمت
انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازعے کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، یہ ہماری آئندہ جنگی تیاری، معیشت اور ملکی ترقی پر اثر انداز ہوتی ہے۔
ہدف کی اہمیت
بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ دنیا کو یہ ہی نہیں پتہ کہ جب ہم نے جنگ شروع کی تھی تو ہمارا ہدف کیا تھا، اکثر جنگ کے دوران اہداف بدل جاتے ہیں اور انا بیچ میں آ جاتی ہے۔ اس لیے دنیا کو بھارت سے یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ "تنازع کو شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ممکنہ حد تک جلد از جلد ختم کرنے" کی حکمتِ عملی اپنائی جائے۔