پنجاب پولیس کی نفری کم کرنے کا فیصلہ، صحافی انور سمرا کا دعویٰ
پنجاب پولیس کی نفری میں کمی کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی انور سمرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کی نفری کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو کی 17 برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کامیابیاں
اپنے وی لاگ میں انور سمرا نے کہا کہ اپریل 2025 میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) قائم کیا گیا تھا جس کی چار ہزار کی نفری نے سنگین جرائم پر بڑی حد تک قابو پایا۔ ایک دن تو ایسا بھی آیا جب پورے صوبے میں کوئی جرم نہیں ہوا، صرف ایک موٹر سائیکل چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا، ٹورنامنٹ میں سولہ ریجنز کی اٹھارہ ٹیمیں حصہ لیں گی
بجٹ کی تفصیلات
انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی کا بجٹ ساڑھے چار ارب روپے ہے۔ دوسری جانب ریگولر پولیس کی نفری دو لاکھ 25 ہزار 300 افراد پر مشتمل ہے۔ اس کے 720 تھانے ہیں اور جاری بجٹ 235 ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ
پولیس کی بہتری کے لئے تجویز
انور سمرا کے مطابق سب سے زیادہ خرابی تھانوں کی پولیس پیدا کر رہی ہے۔ اس لیے تجویز دی جا رہی ہے کہ پنجاب پولیس کی نفری میں کمی کی جائے اور کرائم فائٹرز اور جدید انویسٹی گیشن کرنے والے افسران کو آگے لایا جائے۔ اس حوالے سے ایک تجویز یہ ہے کہ 50 سال سے اوپر کے اہلکاروں کو گولڈن ہینڈ شیک دے دیا جائے۔ اس کے علاوہ جو اہلکار جسمانی طور پر فٹ نہیں ہیں ان کو بھی فارغ کردیا جائے ۔








