اقوام متحدہ نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی

سلامتی کونسل کی قرارداد
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔
اقتصادی پابندیاں برقرار
خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ووٹنگ کی تفصیلات
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ جس کی وجہ سے ایران پر پابندیاں مستقل ختم کرنے کی قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔