ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، ٹک ٹاک معاہدے پر پیش رفت

امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی گفتگو
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں ٹک ٹاک معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں رہنما 6 ہفتوں بعد جنوبی کوریا میں براہِ راست ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کے بھارتی دعوے کو امریکہ نے جھوٹا قرار دے دیا۔
تاریخی ملاقات اور ٹیلی فونک رابطہ
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ 3 ماہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ تھا جس سے دونوں طاقتوں کے درمیان کشیدگی کچھ کم ہوتی نظر آئی، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا اس کال سے ٹک ٹاک کے مستقبل پر کوئی حتمی معاہدہ سامنے آیا ہے یا نہیں۔ ٹرمپ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے 31 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں شروع ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) فورم کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ آئندہ سال کے اوائل میں چین کا دورہ کریں گے، جب کہ شی جن پنگ بعد میں امریکا کا دورہ کریں گے۔
سوشل میڈیا پر ٹرمپ کا پیغام
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم نے کئی اہم امور پر پیش رفت کی ہے جن میں تجارت، فینٹانیل، روس۔یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی ضرورت اور ٹک ٹاک معاہدے کی منظوری شامل ہیں۔ یہ ایک بہترین کال تھی، ہم دوبارہ فون پر بات کریں گے، ٹک ٹاک معاہدے کی منظوری پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور دونوں رہنما اے پی ای سی میں ملاقات کے منتظر ہیں۔