پاکستانی صحافی اسد ملک کو برطانوی پولیس نے گرفتار کرلیا، صفینہ خان کا دعویٰ

لندن میں صحافی کی گرفتاری
لندن (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن پولیس نے رپورٹر اسد ملک کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک-بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کا ذکر چھیڑ دیا
گرفتاری کی وجوہات
انہوں نے مزید بتایاکہ یہ گرفتاری دوسری بار ہوئی اور یہ بھی دعویٰ کہ دھمکیوں اور جارحانہ رویہ اپنانے پر تحویل میں لیا گیا۔
صحافی کا بیان
صفینہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس نے مجھے اور دیگر لوگوں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ دوسری طرف اسد ملک کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں ہونے پر فخر ہے لیکن الزامات بے بنیاد ہیں، میں نے کچھ غلط نہیں کیا، مجھے پاکستانی اور صحافی ہونے پر فخر ہے۔ اس سے پہلے بھی میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔