گیس کے نئے کنکشن لینے کے خواہشمندوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزارت پیٹرولیم کی ہدایت
وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کے دفاتر کو بڑھانے سے شناختی کار کی فیس بڑھانا ہوگی،چیئرمین نادرا کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ
اجلاس کا جائزہ
اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کنیکشنز کی فراہمی کے جامع منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
حکمت عملی کا اعلان
اجلاس کے دوران، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے حکومتی ہدایت پر عمل درآمد کے لیے ایک تفصیلی حکمت عملی پیش کی۔








