پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پاکستان جرنلسٹس فورم کا ردعمل بھی آگیا

پاکستان اور سعودی عرب کی دفاعی شراکت داری
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانی صحافیوں کی قدیم تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کی حالیہ دفاعی شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک اجلاس میں کہا کہ سنجیدہ مسلمان ممالک کا ایک مضبوط اتحاد اس وقت نہایت ضروری تھا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک نے دستخط کرکے علاقے کی مستحکم ہونے کی نوید دی ہے۔ اب مسلمانوں کا کوئی دشمن کسی بھی جارحیت کی جسارت نہیں کرے گا، خاص طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے خلاف۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس: دیکھنا ہے الیکشن کمیشن نے آئین سے روگردانی کی یا سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے، جسٹس امین الدین
اجلاس کے اہم نکات
اجلاس نے ایک بیانئے میں کہا ہے کہ اس وقت ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اعتماد اور باہمی یقین کی جو سطح موجود ہے وہ پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی۔ یہی اتحاد پاکستان کو قومی اہمیت کے بڑے اہداف حاصل کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور ان کے درمیان رابطہ پاکستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کے لیے ایک مشترکہ ویژن پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان اپنے والد سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پاکستان آئیں گے: نعیم حیدر پنجو تھا
دفاعی معاہدے کی اہمیت
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نصف صدی سے زائد کی دفاعی شراکت داری اس وقت ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ معاہدہ اعلان کرتا ہے کہ ''کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔'' یہ دفاعی معاہدہ روایتی طور پر علاقائی اتحاد جیسے نیٹو اور گلف کوآپریشن کونسل سے منسلک اجتماعی حفاظتی انتظامات کا آئینہ دار ہے جو ممکنہ جارحین کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ہسپتال میں ڈی ہائیڈریشن کے مریضوں کے اپینڈکس کے آپریشن کردیئے گئے، تہلکہ خیز دعویٰ
صحافیوں کی رائے
فورم کے بیان کے مطابق، ''یہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔'' اجلاس میں شریک مستند صحافیوں امیر محمد خان، شاہد نعیم، اکرم اسد، جمیل راٹھور، معروف حسین، زکیر احمد بھٹی، خالد نوازچیمہ، جاوید راہو، امانت اللہ، مریم شاہد نے اجلاس کے دوران پاکستان میں بھی نامور صحافیوں کے فورم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور ریاض میں پاکستانی صحافیوں سے بھی آن لائن بات کرکے دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
پاکستان کمیونٹی کی خوشی
پی جے ایف نے پاکستان میں صحافیوں کو بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کررہی ہے۔ مکہ و مدینہ میں بڑے پیمانے پر پاکستانیوں نے نماز جمعہ کے بعد معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مضبوطی اور علاقے میں امن کی دعا کی۔