سکھر میں بااثر وڈیرے کا جانور پر بدترین تشدد، مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، علاج کے لیے کراچی منتقل

سکھر میں اونٹنی پر ظلم

سکھر (ویب ڈیسک) تحصیل صالح پٹ کے علاقے میں کھیت میں گھس کر پانی پینے پر با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر بے زبان اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ مالک کا دعویٰ ہے کہ زخمی اونٹنی کو ٹریکٹر کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا گیا، اب اس بے زبان مضروبہ کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی اور میچ ۔۔۔(مسکرائیے )

اونٹنی کے مالک کی شکایت

جیونیوز کے مطابق اونٹنی کے مالک کا کہنا ہے کہ وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے۔ جب زخمی اونٹنی کا علاج کروانے ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کردیا، زمین بھی غیرآباد تھی جہاں کوئی فصل ہی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دوستی کا اختتام: مدثر کے ساتھ اگر دوست دوست نہ رہے تو اس بریک اپ کا سامنا کیسے کریں؟

پولیس کی کارروائی

کندھرا پولیس نے اونٹنی مالک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور بتایا کہ مقدمے میں نامزد 3 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا ہے کہ جانور کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ساتھ ہی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کو اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کے مطابق، ابتدائی علاج کے بعد اونٹنی کو فوری کراچی روانہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...