حج کے لیے درخواست دینے والے ۳ لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا، پی ٹی اے کا انکشاف

حج کیلئے درخواست دینے والوں کا ڈیٹا چوری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تقریباً تین لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آ گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا اپنا سم کا ڈیٹا بھی 2022 سے ڈارک ویب پر موجود ہے۔ انٹرنیٹ کے مسائل کا حل سپیکٹرم آکشن کے ذریعے ہی نکلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کا مجوزہ امریکی منصوبہ مسترد کریں گے: حماس عہدیدار
حکومت پر بیرونی دباؤ
روزنامہ جنگ کے مطابق، حکومتی سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں باہر سے دباؤ آرہا ہے کہ پاکستان میں ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے قانون نہ بنایا جائے۔ قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں موبائل فون سروس کے معیار کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، خصوصاً بار بار کالز کے ڈراپ ہونے پر۔
ڈیٹا چوری کی تحقیقات
جمعہ کو چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو چیئرمین پی ٹی اے نے ڈیٹا چوری اور دیگر مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2022 میں ڈیٹا ڈارک ویب پر رپورٹ ہوا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سمز کا ڈیٹا کمپنی کے پاس ہوتا ہے اور اس معاملے کی انکوائری بھی کی گئی تھی۔