پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ، مسلم لیگ ق کا “یوم تشکر” منانے کا اعلان

یوم تشکر کا اعلان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق نے اتوار 21 ستمبر کو پاک سعودی عرب معاہدے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا فقید المثال استقبال، ریاض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، مختلف شعبوں میں تعاون پرباضابطہ پیش رفت متوقع
حکومتی جاری بیان
ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی منصوبے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستان کو ارض حرمین الشریفین کی سیکورٹی سعادت کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں فیض حمید سرفہرست تھے: خواجہ آصف
پاکستان کا بہترین تشخص
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ہماری جماعت سمجھتی ہے کہ بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کا بہترین تشخص اقوام عالم کے سامنے ابھرا ہے۔ وزیراعظم، آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں، دفاعی اداروں، پارلیمان اور قوم کی بے مثال یکجہتی نے ہمیں یہ خوشی اور عظیم دن دیکھنا نصیب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افسران کو بچانے اور جان چھڑوانا۔۔۔ریلوے افسران کے بیانات لیے بغیر ٹرین حادثہ انکوائری رپورٹ وزارت ریلوے اور وزیراعظم کو ارسال
فوجی قیادت کی تعریف
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان اقوام عالم کی آنکھوں کا تارا بن گیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان بھی پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں، سعودی حکومت اور عوام کی محبت ہمارا اثاثہ ہے۔
وزیر کی خدمات کا اعتراف
مصطفیٰ ملک نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے مثبت کردار کی وجہ سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنے میں سمندر پار پاکستانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔