ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس میں بڑی پیش رفت، عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس کی تازہ ترین معلومات
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور عدالت نے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کردی۔ تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دینگے
فرد جرم کا اعلان
دوران سماعت فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تو ملزم عمر حیات کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا، یہ سب جھوٹ ہے۔ جس پر فاضل جج افضل مجوکہ نے سوال کیا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا اور ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا، کیا کہتے ہیں؟
ملزم کا جواب
ملزم نے جواب دیا کہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں، وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فرد جرم عائد کرنے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔