اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری کی گرفتاری کے لیے رات ایک بجے میرے گھر کا محاصرہ کیا: شیریں مزاری

شیریں مزاری کی گھر پر پولیس کا محاصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب میرے گھر کا محاصرہ کیا اور بیٹی ایمان اور ہادی کے بارے میں پوچھا لیکن وہ گھر پر نہیں تھے جس کے بعد پولیس والے چلے گئے۔
پولیس کی کارروائی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ’’رات ایک بجے اسلام آباد پولیس کی ریڈنگ پارٹی نے میرے گھر کا محاصرہ کیا اور ایمان اور ہادی کے بارے میں پوچھا، وہ وہاں موجود نہیں تھے اور ہم نے پولیس کو اس سے آگاہ کیا، پولیس نے کہا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور انہیں تھانے رپورٹ کرنا چاہیے، آخرکار وہ واپس چلے گئے۔’’
شیریں مزاری کا ٹوئٹ
At 1 am this morning a heavily armed raiding party of ICT police from Secretariat thana surrounded my home & asked for Imaan & Hadi. They were not there & we informed them of the same. Cops said they had an FIR against them & they shd report to the thana. Eventually they left.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 20, 2025
سینئر صحافی کا دعویٰ
اس سے قبل سینئر صحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا تھا کہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے پاس ایک مہینے کا وقت ہے، وہ 20 اکتوبر تک گرفتار ہو چکی ہوں گی۔