5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا: وفاقی وزیر خالد مقبول
وزیر تعلیمی کی تاریخی بیانات
کراچی (آئی این پی )وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں 5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں پولیس کانسٹیبل اہل خانہ کے سامنے قتل، مسلح افراد نے گھر کو آگ لگادی
کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب
کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو ووٹ دیا وہ کیوں فنڈز نہیں لاتے، بڑے بڑے بزنس قومیائے گئے، بعد میں کسی اور کو فروخت کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کیخلاف بولنے والے مخالفین پر محمد عامر پھٹ پڑے
جمہوریت اور سچائی
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جتنی جمہوریت آزاد ہے اتنا ہی سچ بولوں گا، خوشی ہے کہ جو باتیں ہم کرتے تھے وہ اب سب کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کا شکریہ ہمارے نعروں کو اپنے بینرز پر جگہ دی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کراچی کا ماضی اور موجودہ صورتحال
انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ایم کیو ایم نے شہر کو یوم سوگ دیا، مولانا مودودی اور شاہ احمد نورانی کراچی کی نمائندگی کرتے تھے، کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے غریب سے غریب آدمی کو رکن اسمبلی منتخب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 4 خوارجی ہلاک
نجکاری اور سیاسی جماعتیں
آپ کے کاروبار لے کر پرائیویٹائز کردئیے گئے، ایم کیو ایم سے پہلے کراچی میں ہر طرح کی جماعتیں تھیں، ہم سے پہلے بکری اور شیر ایک گھات سے پانی پیتے تھے تو ہم کہاں سے آگئے۔
لسانی تنظیموں اور مستقبل
وفاقی وزیر نے کہا کہ لسانی تنظیمیں ایک سے بڑھ کر ایک تھی، ایم کیو ایم تو آخری تھی، 2008 میں کراچی دنیا کا ایمرجنگ شہر تھا، عالمی ادارے آج کراچی کو رہنے کے قابل بنا رہے ہیں، جاگیردارنہ نظام کو ایم کیو ایم ہضم نہیں ہوتی۔








