پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
صوبوں کی تفصیلات
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589، سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکول میں کس طرح کی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا؟ اداکارہ نورے ذیشان کا حیران کن انکشاف
خیبرپختونخواہ اور بلوچستان
جبکہ خیبرپختونخواہ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 321 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84 ہو گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 11 ہزار 879 ہو گئی ہے۔