وفاقی دارالحکومت میں یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا فیصلہ

اسلام آباد میں لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر پابندیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نئے احکامات کی تفصیل
ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی، آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کر دیئے۔ سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کیلئے ان کے دفاتر میں لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول
ذرائع کے مطابق خلاف ورزی پر مقدمات کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا۔
گرفتاریوں کے اثرات
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ڈرائیور کی شخصی ضمانت بھی نہیں ہوسکے گی۔