پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج، طالبات بازی لے گئیں، پرائیویٹ کالجز میں پنجاب کالجز کی ٹاپ پوزیشنز کے حوالے سے برتری
پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز کے سالانہ نتائج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج جاری کر دیے گئے۔ نتائج کے مطابق ایک بار پھر طالبات نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس: ملزم کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
پوزیشنز کی تقسیم
مجموعی طور پر 335 پوزیشنز کا اعلان کیا گیا جن میں سے 283 (84 فیصد) پوزیشنز پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے حصے میں آئیں، جب کہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو صرف 52 (16 فیصد) پوزیشنز مل سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
پنجاب گروپ آف کالجز کی کارکردگی
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز نے سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی اور مجموعی طور پر 143 پوزیشنز اپنے نام کیں، جو کل پوزیشنز کا تقریباً 51 فیصد بنتا ہے۔ دیگر پرائیویٹ کالجز نے 139 پوزیشنز حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن فراڈ کیس میں ملوث فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے سابق چیئرمین ملک تحسین اعوان گرفتار
کامیابی کی شرح
پنجاب کے مختلف بورڈز میں کامیابی کی شرح بھی مختلف رہی۔ فیڈرل بورڈ میں کامیابی کی شرح سب سے زیادہ 81.10 فیصد ریکارڈ کی گئی، ڈی جی خان بورڈ میں 74.86 فیصد، جب کہ لاہور بورڈ میں یہ شرح 60.86 فیصد رہی۔
تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا تجزیہ
ماہرینِ تعلیم کے مطابق نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ پرائیویٹ کالجز بالخصوص پنجاب کالجز نے تعلیمی میدان میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے، تاہم سرکاری اداروں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔








