پاکستان تحریک انصاف 20 سے 24 ستمبر تک ربیع الاول کے بابرکت ایام میں “حکم اذاں” تحریک چلائے گی،حلیم عادل شیخ۔

پی ٹی آئی سندھ کی "حکم اذان" تحریک
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 20 سے 24 ستمبر تک ربیع الاول کے بابرکت ایام میں "حکم اذان" تحریک چلائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خون ریزی کا جواب دہلی سے مقبوضہ وادی تک ملے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر
اذان کی اہمیت
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اذان، ایمان اور عشقِ رسول ﷺ کی علامت ہے۔ ہمارے قائد عمران خان عاشقِ رسول ﷺ ہیں، اور اذان سے صرف شیطان ڈرتا ہے۔ آئیے اذان دیں، درود پڑھیں، اور ظلم و جبر کے نظام سے نجات کی دعا کریں۔
پاکستان تحریک انصاف 20 سے 24 ستمبر تک ربیع الاول کے بابرکت ایام میں "حکم اذان" تحریک چلائے گی۔ اذان، ایمان اور عشقِ رسول ﷺ کی علامت ہے۔ ہمارے قائد عمران خان عاشقِ رسول ﷺ ہیں، اور اذان سے صرف شیطان ڈرتا ہے۔ آئیے اذان دیں، درود پڑھیں، اور ظلم و جبر کے نظام سے نجات کی دعا کریں۔ pic.twitter.com/1hrhvWCU6G
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) September 20, 2025
یہ بھی پڑھیں: جس دن جمائمہ خان پاکستان میں عمران خان کی رہائی کے لئے آگئیں ، وہ دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کا آخری دن ہوگا: فخردرانی
اجتماعی اذان کا پیغام
ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اذانیں تو دی جانی تھیں اور ہم سب تیار بھی تھے۔ لیکن گزشتہ رات تک ہمیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ ایک عالمِ دین نے بتایا کہ “مشن نور” ایک متنازعہ نام ہے۔ میں نے یہ بات فوراً پولیٹیکل کمیٹی میں شیئر کی جہاں صاحبزادہ حامد رضا صاحب اور دیگر ساتھیوں نے بھی اس کی تائید کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، شیطان سنگھ کی شادی خطرے میں پڑ گئی
نام میں تبدیلی کا فیصلہ
صاحبزادہ صاحب نے بھی علماء کرام سے تصدیق کی اور ہم سب نے معلوم کیا۔ سب نے یہی کہا کہ اس کی کڑیاں قادیانیت سے ملتی ہیں۔ چونکہ اذان پر کوئی اعتراض نہیں تھا بلکہ صرف نام متنازعہ تھا، اس لیے ضروری تھا کہ نام تبدیل کیا جائے۔ وقت بہت کم تھا، اس لیے پارٹی کے آفیشل اعلامیے کا انتظار کیے بغیر میں نے فوری طور پر اس نام کو رکوا دیا۔ یہ میرا فرض تھا کہ کسی بھی متنازعہ چیز کو آگے نہ بڑھنے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا
حکمِ اذان کا اعلان
الحمدللہ آج صبح ہم نے سینیٹر نوراُلحق قادری صاحب سے بات کی، پوری پارٹی لیڈرشپ سے مشاورت ہوئی اور سب نے اتفاق کیا کہ اس کا نام بدل کر “حکمِ اذان” رکھا جائے۔ صرف ایک دن نہیں بلکہ 20 سے 24 ستمبر تک، چار دن متواتر ہر جگہ بھرپور انداز میں اذانیں دی جائیں گی، کیونکہ پاکستان پر بہت بڑی آزمائش ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ معاملہ بہتر انداز میں حل ہو گیا۔
ذاتی تشہیر سے بیزار
نوراُلحق قادری صاحب، جو کہ عمران خان صاحب کے فوکل پرسن برائے مذہبی امور ہیں، نے اس حوالے سے باقاعدہ بیان جاری کر دیا ہے جو پارٹی کا آفیشل مؤقف ہے۔ اس سے پہلے پارٹی کی طرف سے کوئی اعلامیہ نہیں تھا، لیکن اب ہے کہ اذانیں “حکمِ اذان” کے نام سے دی جائیں گی۔ جہاں تک میری ذات پر پروپیگنڈے کا تعلق ہے، مجھے اس کی پرواہ نہیں۔ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے اذان پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، میرا اعتراض صرف نام پر تھا، اور الحمدللہ یہ درست انداز میں حل ہو گیا ہے۔ جو میرا موقف صحیح سمجھ رہے تھے اُن کا شُکریہ، اور جو غلط سمجھ رہے تھے اُمید ہے اُن کو اب اندازہ ہوگیا ہوگا۔
اذانیں تو دی جانی تھیں اور ہم سب تیار بھی تھے۔ لیکن گزشتہ رات تک ہمیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ ایک عالمِ دین نے بتایا کہ “مشن نور” ایک متنازعہ نام ہے۔ میں نے یہ بات فوراً پولیٹیکل کمیٹی میں شیئر کی جہاں صاحبزادہ حامد رضا صاحب اور دیگر ساتھیوں نے بھی اس کی تائید کی۔
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) September 20, 2025