معطل نہیں ہوا بلکہ اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے، سرفراز چوہدری
سرفراز چوہدری کا تبادلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معطل نہیں ہوئے بلکہ ان کا اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری فوری طور پر بھارت کو جارحیت سے روکے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی ثالثی کی حمایت کردی
معروف کیس میں شہرت
سرفراز چوہدری نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے چین کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملہ کیا، بیجنگ کا الزام
بیان کی وضاحت
میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سرفراز چوہدری نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئے افسر نے لاہور میں چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد تبادلے کے بعد چھ مہینے کی رخصت لی ہے، وہ اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ انہیں معطل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں بیرسٹر سیف پر اعتماد نہیں، یہ بغیر اجازت کے بھی عمران خان سے ملاقات کر آتے ہیں، کوئی روکتا بھی نہیں : رحمان جلال
جرائم کے خلاف کارروائی
سرفراز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کا بیانیہ وہی ہے جو ریاست کا بیانیہ ہے۔ وہ جرائم کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ جو انہوں نے بیڑا اٹھایا تھا وہ اسے پار لگائیں گے۔
معلومات کی صفائی
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والے ایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری کو معطل کردیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر NCCIA جوئے کی تشہیر کے کیس میں متحرک تھے۔ اب جنت مرزا اور متھیرا کو بھی نوٹس جانے والے تھے جبکہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ لاہور پولیس کے افسرا ن کیخلاف صحافیوں کی درخواست قبول کرنے پر بھی ان سے بازپرس ہوئی تھی۔








