صدر مملکت آصف علی زرداری کا ساڑھے 3 مربع کلومیٹر پر محیط کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ، تفصیلی جائزہ لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی علی اختر) ‏صدر مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یلغار کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے: سینیٹر اسحاق ڈار

زون کی معلومات اور سہولیات

اس موقع پر ‏صدر مملکت کو زون کے قیام اور ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کاشغر فری ٹریڈ زون ساڑھے 3 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ زون میں ویئر ہاؤسنگ، لاجسٹکس، پراسیسنگ، کسٹمز اور ائیر فریٹ کی سہولیات موجود ہیں۔ یہ زون دنیا کے 118 ممالک تک تجارت پھیلا چکا ہے اور یہاں سے ای وی گاڑیاں، بیٹریاں، سولر سیلز اور ہائی ٹیک مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وامپائر نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس

انفراسٹرکچر اور روابط

‏صدر مملکت کو مزید بتایا گیا کہ زون سڑک، ریل اور فضائی راستوں سے ایشیا اور یورپ سے منسلک ہے۔ زون کا اپنا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی ہے اور یہ سست پورٹ گلگت بلتستان اور گوادر پورٹ سے بھی جڑا ہوا ہے۔

نمائش اور تعاون کے منصوبے

‏صدر آصف علی زرداری نے وسط ایشیائی ممالک، یورپ، جنوبی کوریا اور جاپان کے اسٹالز کا معائنہ کیا، جہاں انہیں ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر اور ای کامرس نمائش کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ صدر کو ازبکستان اور کرغزستان کے تعاون سے بننے والے انڈسٹریل پارکس پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...