صدر مملکت آصف علی زرداری کا ساڑھے 3 مربع کلومیٹر پر محیط کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ، تفصیلی جائزہ لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی علی اختر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق خصوصی جرگہ میں شرکت کریں گے
زون کی معلومات اور سہولیات
اس موقع پر صدر مملکت کو زون کے قیام اور ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کاشغر فری ٹریڈ زون ساڑھے 3 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ زون میں ویئر ہاؤسنگ، لاجسٹکس، پراسیسنگ، کسٹمز اور ائیر فریٹ کی سہولیات موجود ہیں۔ یہ زون دنیا کے 118 ممالک تک تجارت پھیلا چکا ہے اور یہاں سے ای وی گاڑیاں، بیٹریاں، سولر سیلز اور ہائی ٹیک مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الکحل سے کینسر کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کردیا
انفراسٹرکچر اور روابط
صدر مملکت کو مزید بتایا گیا کہ زون سڑک، ریل اور فضائی راستوں سے ایشیا اور یورپ سے منسلک ہے۔ زون کا اپنا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی ہے اور یہ سست پورٹ گلگت بلتستان اور گوادر پورٹ سے بھی جڑا ہوا ہے۔
نمائش اور تعاون کے منصوبے
صدر آصف علی زرداری نے وسط ایشیائی ممالک، یورپ، جنوبی کوریا اور جاپان کے اسٹالز کا معائنہ کیا، جہاں انہیں ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر اور ای کامرس نمائش کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ صدر کو ازبکستان اور کرغزستان کے تعاون سے بننے والے انڈسٹریل پارکس پر بھی بریفنگ دی گئی۔