گجرات کے لیے ورلڈ کلاس جدید ترین سیوریج سسٹم کی منظوری، جلد کام شروع ہوگا

بارشی پانی کی نکاسی کا آپریشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لیے مسلسل آپریشن جاری رہا اور شہر صاف ہوگیا۔ گجرات میں سینٹری ورکر سیور لائنوں کی صفائی پر مامور ہیں۔ واسا، ویسٹ مینجمنٹ اور DTT ٹیمیں گجرات شہر میں متواتر سرگرم عمل ہیں۔ گجرات کے تمام ڈسپوزل سٹیشن پوری کیپسٹی پر چلا دئیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی پہلگام حملے کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہو گئی
جدید مشینری کی دستیابی
نکاسیٔ آب کے لئے جدید ترین مشینری بھی فوراً طلب کرلی گئی۔ نالوں کی دوبارہ صفائی ہوگی۔ گجرات جیل چوک، شاہ جہاں روڈ، ریلوے روڈ، سرکلر روڈ، مچھلی چوک اور نور پور شرقی میں بارشی پانی کا نکاس بنایا جائے گا۔ قمر سیالوی چوک، گلزارِ مدینہ چوک، ٹمں بل نواب چوک، جی ٹی روڈ، اور شاہ حسین روڈ غریب پورہ میں نکاسیٔ آب کا انتظام کیا جائے گا۔ آئس فیکٹری روڈ پر سیوریج لائنوں سے گندگی اور پلاسٹک نکالنے کا رات بھر عمل جاری رہا ہے۔
نئے سیوریج سسٹم کی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات کے لئے ورلڈ کلاس جدید ترین سیوریج سسٹم کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گجرات کے نئے سیوریج سسٹم پر جلد کام شروع ہوگا۔