وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن وفد کی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اور نیو روآنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کی۔ اس وفد میں ہیڈلبرگ یونیورسٹی ہسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین شامل تھے۔ بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب کی کندھے کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
پنجاب کی پیشرفت اور منصوبے
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کروانے والا ریجن کا پہلا صوبہ ہے۔ لاہور میں پنجاب کا سب سے بڑا اور جدید ترین نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کے لیے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا۔ پیڈریاٹرک آنکالوجی کے لیے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کینسر کے علاج کے لیے جرمن اداروں کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔ نواز شریف کینسر ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہسپتال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی نہ کرنے پر دھمکیاں دیتا ہے اور۔۔ لڑکی نے ن لیگی ایم پی اے کے بھتیجے پر سنگین الزام لگا دیا
تعلیمی اور ثقافتی روابط کی توسیع
پارلیمانی لیڈر ہیڈلبرگ سٹی کونسل وسیم بٹ نے کہا کہ لاہور اور ہیڈلبرگ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ہیڈلبرگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے کہا کہ ہائیڈل برگ اور پنجاب میں باہمی تعاون دونوں شہروں کے عوام کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
بہترین علاج اور مشاہیر کی تعریف
ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج میں اعلیٰ معیار قابلِ تحسین ہے۔ جرمن اور پاکستانی اداروں کے ساتھ تربیت اور علوم کے تبادلے سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال میں کم وسائل کے باوجود بہترین علاج قابل تحسین ہے۔ ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر پاکستان میں آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ کینسر کے علاج کے لیے اشتراک کار کر رہا ہے۔