اوورسیز پاکستانی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: بیرسٹر امجد ملک

پرتکلف عشائیے کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن کے مقامی ریسٹورنٹ میں سینئر صحافی اور جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جائنٹ سیکرٹری غلام حسین اعوان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ معروف صحافی و اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اس صدی کے آخر تک ایک تہائی جانداروں کی معدومی کا خظرہ، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی
بیرسٹر امجد ملک کا خطاب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ ان کے جائیداد اور دیگر قانونی مسائل کے فوری حل کے لیے خصوصی عدالتیں بھی قائم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے باضابطہ معافی مانگ لی
اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، قومی ترقی میں ان کا کردار کلیدی ہے اور حکومت ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ میزبان غلام حسین اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کمیونٹی کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی
معزز شخصیات کی شرکت
تقریب میں شریک معزز شخصیات میں پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر طاہر چوہدری، احسان شاہد، بلال رزاق، فرانس سے سردار ظہور اقبال، خالد چوہدری، سابق ایم این اے جاوید اخلاص، اسپین سے راجہ اسد حسین، میاں عمران، ڈنمارک سے شفیق سیٹھی اور دیگر شامل تھے۔ پاکستان سے آئے صحافی عثمان بھٹی اور معروف کالم نگار صغریٰ صدف نے بھی تقریب میں شرکت کی اور بیرسٹر امجد ملک کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پرتکلف عشائیہ اور شیلڈ کی پیشکش
تقریب کے آخر میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جبکہ بیرسٹر امجد ملک نے غلام حسین اعوان کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی شیلڈ پیش کی۔