بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس کی درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس کو انتشاری قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ مذکورہ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 اپریل کو جہلم کے بس اڈے سے بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو پکڑا، ڈی جی آئی ایس پی آر
درخواست کا پس منظر
ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر ظفر اللہ ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں شہری غلام مرتضیٰ خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی خود کو معاشی پناہ گاہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہونے لگی، تہلکہ خیز رپورٹ آگئی
تحقیقات اور احکامات کی استدعا
انہوں نے استدعا کی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے کو تحقیقات کر کے ایکس اکاؤنٹ چلانے والے کی نشان دہی کی ہدایت کی جائے اور بدنیتی پر مبنی غیر قانونی اور انتشاری مجرمانہ ٹوئٹس کو بلاک اور سوشل میڈیا سے ہٹانے کے احکامات دیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: منور فاروقی کے بیٹے میں کاوا ساکی بیماری کا انکشاف، یہ بچوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟ وہ باتیں جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں
جیل سپرنٹنڈنٹ کے لیے ہدایات
جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات دی جائیں کہ سزا یافتہ قیدی کو جیل قوانین کے مطابق سوشل میڈیا چلانے کی اجازت نہ ہو اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فوراً غیر قانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا
اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹس سے کی گئی ٹوئٹس دوبارہ پھیلانے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔