پی ٹی آئی کا مشن نور، عمران ریاض، احمد نورانی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، عادل راجہ نے اذان کیوں نہیں دی؟

پاکستان تحریک انصاف کا 'مشن نور'
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے "مشن نور" کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت کارکن اذان دیں گے۔ مشن نور کے نام پر تنقید کے بعد اس کا نام تبدیل کرکے "مشن حکم اذان" رکھ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ شہر جہاں بھکاریوں کو بھیک دینے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان کردیا گیا
احتجاج کا منفرد طریقہ
یہ موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کا ایک منفرد طریقہ ہے جس کی بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز عمران ریاض خان، احمد نورانی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، عادل راجہ اور دیگر نے بڑھ چڑھ کر تشہیر کی اور نوجوانوں کو اداروں کے خلاف اکساتے رہے۔
مشن حکم اذان کا وقت
مشن حکم اذان کا وقت آج عشاء کے بعد سے 24 ستمبر تک کیلئے رکھا گیا ہے۔ پاکستان میں نوجوان اذان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں لیکن انہی نوجوانوں کو اداروں کے خلاف اکسانے والے یوٹیوبرز تاحال منظر عام سے غائب ہیں۔ ان میں سے کسی کی بھی تاحال اذان دینے کی ویڈیو منظر عام پر نہیں آئی۔