ایشیا کپ، بنگلادیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
بنگلادیش کی شاندار فتح
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 13روپے فی کلو سستی
میچ کی تفصیلات
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ داسن شناکا 63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کوشل مینڈس نے 34، پاتھم نسانکا نے 22 اور آسرالکا نے 21 رنز جوڑے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
بنگلادیش کی کامیابی
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ سیف حسن 61 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ توحید ہردوئے نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان لٹن داس نے 23 اور شمیم حسن نے 14 رنز کا حصہ ڈالا۔








