ہماری تیاری اچھی، ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں: بھارتی کپتان

بھارتی کپتان کا موقف
دبئی (آئی این پی) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں ہے۔ ایشیا کپ سپرفور مرحلے میں اب پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب سردار سلیم کا بونیر میں میڈیکل کیمپ لگانے پر ٹرانسجینڈر ڈاکٹر کوخراجِ تحسین، انتظامیہ کو مبارکباد
پریس کانفرنس کا منظر
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کو گھمانے لگے۔ صحافی نے سوریا کمار یادیو سے سوال کیا کہ کیا پچھلے میچ جیسی چیزیں دوسرے میچ میں بھی ہوں گی؟
سوریا کمار یادیو کا جواب
سوریا کمار یادیو نے صحافی کا سوال گھماتے ہوئے کہا کہ دوسری چیز مطلب بالنگ، اچھا مقابلہ ہو گا، سٹیڈیم بھرا ہوا ہو تو اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری اچھی ہے، اور ہم نے 3 اچھے میچز کھیلے ہیں۔ ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں ہوتا۔