روجھان، کچے کے ڈاکوؤں نے دو مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
مغویوں کا قتل
روجھان (آئی این پی) پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے ڈاکوؤں نے چند روز قبل اغوا کئے گئے پانچ میں سے دو مغویوں کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کی برطرف کردہ امریکی جنرل جو چین پر جوہری حملے کی دھمکی دے چکے تھے
اغوا کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق، پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں نے ایک اور سنگین واردات کرتے ہوئے کشتیوں کے ذریعے آ کر روجھان کے پانچ شہریوں کو اغوا کر لیا تھا اور انہیں کچے کے جنگلات میں لے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق واردات کے سات روز بعد ڈاکوؤں نے مغویوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دو مغویوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ باقی تین نوجوانوں کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی، فٹبال میچ کے بعد تصادم میں 11 اسرائیلی زخمی
خوف و ہراس کی لہر
ڈاکوؤں نے اپنے مطالبے کے ساتھ دو دن کی ڈیڈ لائن بھی دی ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے سے روجھان شہر میں خوف و ہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اغوا کاروں کی جانب سے جاری بیان نے عوام کو مزید عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔
اغوا ہونے والوں کے نام
اغوا ہونے والوں میں قاضی چاند، ملک نیک، شکیل آرائیں، شبیر آرائیں اور اکرم آرائیں شامل ہیں۔ دوسری جانب مغویوں کے اہلخانہ نے میڈیا پر بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔








