سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ خوشگوار سرپرائز، مجھے نہیں لگتا 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب ہوگا، احتجاج کی حکمت عملی کہاں گئی؟ شیر افضل مروت

اسلام آباد میں شیرافضل مروت کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ 27ستمبر کا جلسہ کامیاب ہو گا، سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ خوشگوار سرپرائز سمجھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے نئی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
حکومت کی کامیابیاں
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ اس حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے، دفاعی معاہدے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، بغیر کسی تعصب کے معاہدہ پاکستان کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ لڑکھڑا گئے۔۔۔
پی ٹی آئی کی حکمت عملی
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہر دور کے اپنے حالات ہوتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے ہی پی ٹی آئی کے اذان دینے سے متعلق پتہ چلا، اذانیں دینے سے متعلق پی ٹی آئی کی حکمت عملی سمجھ سے بالاتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے کچے کے علاقے سے 3 مغوی بازیاب کرالیے
پشاور جلسے کے بارے میں خدشات
شیرافضل مروت نے کہا کہ پشاور جلسے سے جو توقعات کی جارہی ہیں وہ پوری نہیں ہوں گی، احتجاج کی حکمت عملی کدھر گئی، اب جلسوں پر آ گئے ہیں، پوری تحریک انصاف کی جانب سے کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔
تحریک انصاف کی داخلی صورتحال
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف احتجاج کا بیانیہ بھلا بیٹھی ہے، پارٹی میں نئی بغاوت جنم لے سکتی ہے، ساری ذمہ داری علی امین گنڈا پور پر ڈال دی گئی، مجھے نہیں لگتا کہ 27ستمبر کا جلسہ کامیاب ہو گا.