یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر، پروازیں منسوخ

سائبر حملوں کے نتیجے میں مسافروں کی مشکلات
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لندن کا ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث کئی پروازوں میں تاخیر اور کچھ منسوخ بھی کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا دفاتر کے باہر PAK-ID موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کے ساتھ فراڈ، انتباہ جاری
سائبر حملے کی تفصیلات
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والی کمپنی کولنز ایرو اسپیس کے سافٹ ویئر پر سائبر حملہ ہوا جس سے ایئرپورٹس کے الیکٹرانک سسٹمز بند ہوگئے۔ ادارے کی پیرنٹ کمپنی آر ٹی ایکس نے تصدیق کی ہے کہ مخصوص ہوائی اڈوں پر تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں، تاہم وہ اس خرابی کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا، گورنر پنجاب
پروازوں پر اثرات
برسلز ایئرپورٹ نے بتایا کہ حملے کے بعد خودکار نظام بند ہوگیا ہے اور مسافروں کو مینول چیک اِن اور بورڈنگ کے ذریعے سہولت دی جا رہی ہے، لیکن پروازوں کے شیڈول پر اس کا براہِ راست اثر پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں آگ بے قابو، کئی میل رقبہ لپیٹ میں آ گیا
دیگر ایئرپورٹس کی حیثیت
ادھر برلن ایئرپورٹ نے بھی سسٹم متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ جرمنی کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ فرینکفرٹ اور سوئٹزرلینڈ کا زیورخ ایئرپورٹ اس حملے سے محفوظ رہے۔
ایئرلائنز کا ردعمل
یورپی ایئرلائنز ایزی جیٹ نے کہا کہ وہ معمول کے مطابق کام کر رہی ہے، تاہم دیگر بڑی ایئرلائنز نے فوری ردعمل نہیں دیا۔ حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے قبل اپنی ایئرلائنز سے پروازوں کی تصدیق کر لیں۔