سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نومبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے، اختیار ولی خان

خوشخبری: سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جو سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے، اس میں 5 مزید مسلمان ملک شامل ہونے کیلئے تیار ہیں جبکہ ایک غیر مسلم ملک بھی شمولیت کیلئے تیار ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ کاروباری شخصیات کا ایک بہت بڑا وفد بھی آ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نومبر کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار، دو ٹوک اعلان کردیا

وزیراعظم کی قیادت میں کامیابیاں

کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے سما نیوز کے پروگرام ’’دو ٹوک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ مئی میں حملہ ہوا اور پھر 10 مئی کا جو ہم نے جواب دیا، وہ سلسلہ آب و تاب سے جاری ہے۔ ایران پر حملہ ہوا، اس میں جو پاکستان کا کردار رہا وہ شاندار تھا۔ ایران سے پہلی مرتبہ شکریہ پاکستان کے نعرے بلند ہوئے۔ قطر کا واقعہ حالیہ ہے، وزیراعظم سب چھوڑ کر قطر چلے گئے۔ شہبازشریف نے مسلم امہ کی قیادت کے باب کا آغاز کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم کی جوڑی کو اللہ سلامت رکھے۔

اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے، اس میں 5 مزید مسلمان ملک شامل ہونے کیلئے تیار ہیں جبکہ ایک غیر مسلم ملک بھی اس میں تیار ہے۔ جب بڑے مرض کا علاج شروع ہوتا ہے تو چھوٹے مرض خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔ ہماری معیشت میں بہت ترقی ہو گی اور استحکام آئے گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ہو رہا ہے جبکہ وزیراعظم بھی ایک دورے پر وہاں جائیں گے۔ محمد بن سلمان کے ساتھ کاروباری شخصیات کا ایک بہت بڑا وفد بھی آ رہا ہے۔ وہ یہاں پر اعلان کریں گے کہ وہ کس قسم کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں، حکومت اس کیلئے پروگرام منعقد کرے گی۔ مجھے امید ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نومبر کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ دورہ کوئی معمولی دورہ نہیں ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...