ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان کو بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو بھارتی غرور خاک میں ملانے کا فوری موقع میسر آگیا، ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں دونوں ٹیمیں اتوار کو دبئی میں ہی پھر نبرد آزما ہوں گی، گرین شرٹس روایتی حریف سے اگلے پچھلے تمام حساب چکتانے کیلیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں، پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی

فتح کے لیے ٹاپ آرڈر کی ذمہ داری

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فتح کی بنیاد رکھنے کیلیے ٹاپ آرڈر کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ صائم ایوب کی بیٹنگ فارم پر تشویش بدستور قائم ہے، حارث رؤف کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، ٹاس کا کردار اہم ہوگا، سکہ جس کے رخ پر گرا وہ ٹیم ہدف کے تعاقب کو ترجیح دے سکتی ہے۔ پاکستانی اسکواڈ نے گزشتہ روز دبئی میں بھرپور ٹریننگ کی، اس بار بھی پریس کانفرنس سے گریز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں منعقدہ منفرد نائٹ رن نے وفاقی دارالحکومت کی رات کو روشنیوں سے بھر دیا

بھارت پر دباؤ اور ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب

دوسری جانب عمان کے خلاف اوسط درجے کے کھیل نے بھارتی اعصاب پر نادیدہ دباؤ بڑھا دیا، سر پر چوٹ کی وجہ سے اکشر پتیل کی شرکت مشکوک ہے۔ مقابلے سے قبل ٹکٹوں کی فروخت میں کافی اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ دبئی کے اسی وینیو پر گزشتہ اتوار کو بھارتی ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی، اس کے بعد پورا ہفتہ 'ہینڈ شیک' تنازع کی لپیٹ میں رہا۔ پاکستان نے اس کے بعد میزبان یو اے ای کو مات دے کر سپر 4 راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک

بھارت کی ناقابل شکست کارکردگی

دوسری جانب بھارت نے ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں قدم رکھا، آخری گروپ میچ میں عمان نے اس کی طاقت سے مرغوب ہوئے بغیر بھرپور مزاحمت کی۔ پاکستان ٹیم کو اس میچ سے کچھ حوصلہ بھی ملا ہو گا، لیفٹ آرم سوئنگ بولر شاہ فیصل نے اپنی تیسری ہی گیند پر شبمن گل کو بولڈ کر دیا تھا، وہ سنجو سیمسن کو بھی بیٹ کرتے رہے۔ پاکستان کے پاس شاہین آفریدی کی صورت میں لیفٹ آرم سوئنگ بولر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی سے عوام ناراض، سیاسی گراف گر گیا، مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا: اعزاز چوہدری

چیلنجز اور توقعات

پاکستان کے لیے سب سے تشویش کا باعث غیرمستحکم بیٹنگ لائن اور خاص طور پر ٹاپ آرڈر ہے، اب تک ایشیا کپ کے تینوں میچز میں صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ اگرچہ انھوں نے کچھ وکٹیں لیں مگر جو ان کی اصل ذمہ داری ہے وہ اسے ادا نہیں کرپائے، کامیابی کے لیے انھیں اور صاحبزادہ فرحان کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین اور روس کی حمایت سے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب

پاکستان ٹیم کی تبدیلیاں اور بھاری ذمہ داری

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کی جانب سے یو اے ای کیخلاف میچ میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر خوشدل شاہ کو میدان میں اتارا گیا۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ آنے والے میچ میں کس کمبی نیشن کو آزمایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صحافی اسد ملک کو برطانوی پولیس نے گرفتار کرلیا، صفینہ خان کا دعویٰ

دبئی کی پچ اور اس کی خصوصیات

دبئی میں پچ حسب سابق اسپنرز کیلیے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک موقع پر وہاں 15 فل ممبر ممالک کے درمیان ٹی 20 میچز میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ گزشتہ 5 میچز میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیموں نے 3 جبکہ پہلے بیٹنگ کرنے والی سائیڈز نے 2 بار کامیابی حاصل کی۔

اکشر پتیل کی چوٹ کا اثر

بھارت کے اکشر پٹیل عمان سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ کھا بیٹھے تھے، اگر وہ کھیلنے کے قابل نہیں ہوئے تو پھر بھارت کا خاص طور پر دبئی کے میچز کیلیے استعمال کیا جانے والا 3 اسپنرز کا کمبی نیشن متاثر ہوسکتا ہے۔ میچ سے قبل ٹکٹوں کی مانگ میں بھی کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...