بیوی مرد نہیں، عورت ہیں، فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں شواہد پیش کریں گے

میکرون کا عدالتی دفاع
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے صدر میکرون اپنی اہلیہ کی جنس کے حوالے سے پھیلائی گئی شرمناک افواہوں کے خلاف امریکی عدالت میں شواہد پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے لئے 6 دن کی ڈیڈ لائن
شواہد کی نوعیت
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، فرانسیسی صدر عدالت میں شواہد سے ثابت کریں گے کہ ان کی اہلیہ مرد نہیں، بلکہ خاتون ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کئے وہ قیمت ادا کر رہے ہیں: اسحاق ڈار
قانونی حکمت عملی
میکرون فیملی کے وکیل کا کہنا ہے کہ تصویری اور سائنسی شواہد کے ساتھ ماہرین کی گواہی بھی عدالت کے سامنے رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سانپوں کا شکار کرنے والا ‘کنگ کوبرا’، جس کے نئے راز افشا ہو رہے ہیں
اوونز کا چیلنج
دوسری جانب، فرانسیسی صدر کی اہلیہ کو مرد قرار دینے والی امریکی تجزیہ کار کینڈیس اوونز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر پورے پیشہ ورانہ کریئر کی ساکھ بھی داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔
قانونی کارروائی
اوونز کے وکلا نے میکرون فیملی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔