جلالپور پیروالا: سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق

سیلابی پانی کی تباہی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم نے ویڈیو بیان میں اعتراف کر لیا
جاں بحق افراد کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جلالپور پیروالا کی چک 81 ایم میں پانی اترنے پر خواتین گھر واپس جاتے ہوئے ڈوب گئیں جبکہ چک 66 ایم میں سیلاب کے جمع پانی میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنے ہی ملک کے بچے مار کر ہم سے لاشوں کا سوال کر رہی ہے، یاسمین راشد
بہاول نگر کے متاثرہ علاقے
ادھر بہاول نگر کی بستی جانن والی اور گرد و نواح کے علاقے دریائے ستلج سے متاثر ہوئے جس کے باعث 50 سے زائد مکان دریائی کٹاؤ کی نذر ہوگئے۔
حکام کے مطابق 500 سے زائد مزید مکانوں کو خطرہ ہے، مقامی افراد کٹاؤ سے بچنے کے لیے اپنے گھر گرانے لگے ہیں، علاقے کے مدرسے اور مسجد کا بڑا حصہ بھی شہید ہوا جب کہ پرائمری سکول کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم
باقر پور میں احتجاج
دوسری جانب بہاول پور میں باقر پور کے سیلاب متاثرین نے انتظامیہ پر ریلیف کیمپ خالی کرانے کا الزام لگایا اور احتجاج کیا تاہم ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کا الزام مسترد کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر کا بیان
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صورتِ حال میں بہتری پر متاثرین کو جانے کا کہا جائے گا، نقصانات کے سروے کے دوران متاثرین کا گھروں اور علاقے میں ہونا ضروری ہے۔