سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی شروع
ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل لیکن دراصل کس بات نے ملزم کو طیش دلایا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا
عہدیداروں کی نگرانی
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگ زیب، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت، رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی شروع کروائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ٹیم کو شاباش بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور کے اوپر ڈرون دیکھے جانے کے بعد طیارہ شکن فائرنگ
مقامی ٹیموں کی سرگرمیاں
دوسری جانب علی پور میں روڈز اور شگاف پر کرنے کے لئے ہنگامی طور پر ٹیمیں سرگرم ہیں، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے روڈز کی جلد از جلد بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے شگاف پر کرنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بھارت گئی سیما حیدر کے گھر میں زبردستی گھسنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔
عارضی پل اور سڑکوں کی تعمیر
واضح رہے کہ علی پور کے علاقے میں عارضی پل بنا کر عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ خیر پور سادات کے علاقے میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ بستی دیسی کے قریب سیلاب سے پڑنے والے شگاف کو بھر دیا گیا ہے۔
سیلابی اثرات کا سدباب
کل کنول روڈ بستی عظیم شاہ میں بھی سیلابی ریلے سے پڑنے والے شگاف کو بھر دیا گیا ہے، ماڑی روڈ عظمت پور پر پڑنے والے شگاف کو بھرنے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ خیر پور سلطان پور روڈ پر پڑنے والا شگاف بھی بھر دیا گیا ہے اور سڑک کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔








