کیرایو تھراپی یا کوبلیشن مشین کیا کسی طرح بھی کیموتھراپی کا متبادل ہے یا نہیں ؟ڈاکٹر وقاص نوازنے ڈاکٹر فیضان ملک کی شفایوسفزئی سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی

کرایو تھراپی بمقابلہ کیموتھراپی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرایو تھراپی یا کوبلیشن مشین کیموتھراپی کا متبادل ہے یا نہیں؟ ڈاکٹر وقاص نواز نے ڈاکٹر فیضان ملک کی شفایوسفزئی سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے 4 پارٹیاں شارٹ لسٹ

تفصیلات

ڈاکٹر فیضان ملک نے شفایوسفزئی کے پروگرام میں شرکت کی۔ ٹی وی میزبان نے ڈاکٹر فیضان ملک سے سوال کیا کہ کوبلیشن مشین سے 60 سے 90 منٹ میں مریض کا علاج ہو جاتا ہے، لیکن آپ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ چھوٹے ٹیومر ہونا چاہئے، بڑے ٹیومر کے لئے ایک آئیڈیل طریقہ علاج نہیں ہے۔ کیا وہ چھوٹے ٹیومر کا اسی لیکوئیڈ نائٹروجن سے 60 سے 90 منٹ میں علاج ممکن ہے اور اس کی کامیابی کی شرح کتنی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ملتوی کردیا

ڈاکٹر فیضان ملک کا جواب

جس پر ڈاکٹر فیضان ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ علاج کے لئے آپ نے ذہن میں رکھنا ہے، کتنے لوگ ہیں جن کا ٹیومر ابتدائی سٹیج پر ظاہر ہوگا۔ اس میں لوگوں کی سکریننگ کی سفارشات کی جاتی ہیں، کیا پھیپھڑوں کے کینسر کے لئے لوگ سٹی سکین کرواتے ہیں؟ بنیادی طور پر آپ نے یہ پاکستانی آبادی پر اپلائی کرنا ہے۔ ہاں اگر ایک چھوٹا ٹیومر ہے، اس کا انحصار متاثرہ شخص پر بھی ہے۔ یہ طریقہ کار یقیناً 60 سے 90 منٹ میں مکمل کیا جا سکتا ہے لیکن یہ سرجری کا متبادل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ کا چکوال میں خاتون کے بہیمانہ قتل پر نوٹس، قاتل کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی

شفایوسفزئی کا سوال

شفا یوسفزئی نے سوال کیا کہ اس کا مطلب ہے سرجری ہر صورت ہونی چاہئے، چاہے اس طریقے سے کریں یا روایتی طریقہ کار سے؟

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹویٹ وائرل

مزید وضاحتیں

ڈاکٹر فیضان ملک کا کہنا تھا کہ جو کمزور یا زیادہ عمر کے لوگ ہیں، اور سرجری کے قابل نہیں، یا جن لوگوں میں بہت چھوٹا ٹیومر ہے، ان کے علاج میں یہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن ہر کینسر میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

ڈاکٹر فیضان ملک نے کہا کہ اگر کینسر جسم میں 10 سے 12 جگہوں پر پھیل گیا ہے، آپ جسم کے کتنے حصوں کو جلائیں گے؟ یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ طریقہ علاج بہت محدود استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے ایک فیصد آبادی اس سے مستفید ہو سکے، وہ بھی اس صورت میں اگر کینسر ابتدائی سطح پر ظاہر ہو جائے۔ اس طریقہ علاج میں آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ باقی علاج ختم ہوگیا ہے۔ یہ چائنا سے امپورٹ کی گئی ہے، چائنا نے تو میڈیکل میں 20، 30 سال سے کام کیا ہے جبکہ امریکا اور یورپ تو 1950 سے کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر وقاص نواز کا بیان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...