متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، اماراتی معززین اور پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

الوداعی تقریب کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں ایک ٹریول ٹورزم کی ٹیم بشمول ڈاکٹر ظفر طاہر اور ڈاکٹر فاطمہ خالد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی استقبالیہ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی: عظمٰی بخاری

معززین کی شرکت

تقریب میں سفارتی کور کے ارکان، اماراتی معززین، پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں چیئر مین بزنس کونسل شبیر مرچنٹ، محمد اقبال داؤد، کامران غنی، مصطفے ہیمانی، حنیف مرچنٹ، ڈاکٹر نور الصباح، عبدالہادی، ڈاکٹر فیصل اکرام صدر پاکستان ایسوسی دبئی، پاکستان بزنس کونسل شارجہ سے سلیمان وصال، سید سلیم اختر، عامر حسن کھوکھر، علی زیب خان، کمر شل قونصلر، نبیل رشید، فواد احمد خان، جنید مرتضی، محمد عمرانی، پریس قونصلر محمد صالح، اشفاق احمد، شفیق الرحمن اور احمد فراز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ: بی این پی کا لکپاس دھرنے کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

تقریب کی منصوبہ بندی

پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور پاکستان قونصلیٹ دبئی کے حکام نے بھی تقریب کو رونق بخشی۔ ویسٹا میرٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی مارکیٹنگ ہیڈ ڈاکٹر فاطمہ خالد نے اس تقریب کی مکمل منصوبہ بندی کی اور سٹیج پر میزبانی کے فرائض بھی احسن طریقے سے انجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر طاہر، سی ای او ویسٹا میرٹائم، اور ان کی ٹیم کی محنت کو بھی سراہا گیا۔ ڈاکٹر فاطمہ خالد نے اپنے خطاب میں کہا یہ صرف ایک الوداعی تقریب نہیں تھی، بلکہ ایک عظیم رہنما کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا لمحہ تھا جنہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی میگا کرپشن سکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، لگژری گاڑیوں اور جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر، 25 ارب کے اثاثے منجمد، اہم گرفتاریاں متوقع۔

سفیر کا پیغام

اپنے کلمات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایک یادگار محفل کے انعقاد پر میزبانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام معزز مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سفیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کی طرف سے گرمجوشی، تعاون اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان: گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

دوستی کے رشتے

انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کے قریبی رشتوں پر روشنی ڈالی اور اماراتی بھائیوں اور بہنوں، متحرک پاکستانیوں اور سفارتی برادری کے ارکان کو اپنے قیام کے دوران تعاون کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے سفارت خانے میں اپنے ساتھی اور سفارت خانے کے جنرل ڈیفنس کے ساتھی کی لگن اور ٹیم ورک کو بھی سراہا۔

کمیونٹی کی خدمت

دبئی میں کمیونٹی کی خدمت اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ متحدہ عرب امارات میں اپنے دور کی یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے-

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...