بھارت سے برابری کی بنیاد پر کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر یاد رکھے گا مگر اب سیز فائر ہوچکا ہے لہٰذا ہم امن اور برابری کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنے کن کن شہروں میں کتنے ڈرونز گرائے اور اس دوران کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟
اوورسیز پاکستانیوں کا کردار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے پاکستان کے وہ سفیر ہیں جو بیرون ملک دن رات محنت کرتے ہیں۔
اُنہوں نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت میں معاونت ناقابلِ فراموش ہے، اس برس اوورسیز پاکستانیوں نے ساڑھے 48 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف قتل کیس: پاکستانی نژاد والد اور سوتیلی والدہ مجرم قرار، یہ کیس کیسا تھا؟
کشمیر کا مسئلہ
شہباز شریف نے کہا کہ برابری کی بنیاد پر بھارت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ الجزیرہ نے تجزیہ پیش کردیا
دفاعی معاملات اور حملے
وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنے جوانوں کو تیار کیا اور کمال کی کارکردگی دکھائی۔ دشمن کے حملے کے جواب میں پاکستان کو اپنے دفاع میں کارروائی کرنی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل؛ ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر اُن کے نام پبلک نہ کرنے کا فیصلہ
عالمی حالات اور فلسطینیوں کی صورتحال
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم و ستم جاری ہے، 64 ہزار فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن منصفانہ ہے ،ہار گیا تو شکست تسلیم کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
نائب وزیراعظم کا پیغام
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی پی ورلڈ کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار
بھارت کے ساتھ تعلقات
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے خود سے کئی گنا بڑے دشمن کو زیر کیا، پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے تمام بیانیے زمین بوس کر دیئے۔
فوری چیلنجز
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد بے شمار مشکلات کا سامنا تھا، وزیراعظم اور ٹیم نے دن رات محنت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر پاکستان کیلئے لائف لائن ہے اور اوورسیز پاکستانی آج خود پر فخر محسوس کرتے ہیں۔








