اداکارہ صائمہ نور کا ڈرامے میں ڈانس کا کلپ وائرل، مداحوں کی پرانی یادیں تازہ

صائمہ نور کا ڈانس کلپ وائرل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور کا ڈرامے میں ڈانس کا کلپ وائرل ہوگیا، جس نے مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے بغیر بتائے اضافی پانی چھوڑنے کے بعد دریائے جہلم کی تازہ صورتحال کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر مقبولیت
سوشل میڈیا پر اداکارہ صائمہ کا اپنے ہی مشہور پنجابی فلم مجاجن کے گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ایک نجی ٹی وی ڈرامے کے کلپ میں اداکارہ کا ڈانس سب کو بھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 کی بہترین چھوٹی ویڈیو ڈاؤن لوڈر ایپس
پرانا رقص، نیا انداز
صائمہ نے اپنے کلاسک فلمی رقص کو پہلی بار ٹی وی اسکرین پر دہرہ کر ماضی کی یاد کو تازہ کردیا، ویڈیو کلپ میں انکے ساتھ دیگر خواتین بھی شریک تھیں، جس میں سینئر اداکارہ صبا فیصل بھی موجود ہیں۔
مداحوں کی محبت
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو بہت سراہا جا رہا ہے، کئی صارفین نے انکی فٹنس کا راز پوچھا تو کسی نے انکو پاکستان کی مینا کماری کا نام دیدیا، جبکہ ایک صارف نے انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی روح قرار دیا۔