قیام پاکستان سے قبل کانگریس کے جلسے اورایک حافظ صاحب کی تلاوت، حبیب اکرم نے دلچسپ قصہ سنادیا

حبیب اکرم کا دلچسپ قصہ
لاہور (ویب ڈیسک) صحافی و تجزیہ نگار حبیب اکرم نے قیام پاکستان سے قبل کا ایک دلچسپ قصہ سنادیا۔
حافظ عبدالقیوم کا کردار
ولاگ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے قبل لاہور کے ایک حافظ عبدالقیوم صاحب تھے، نام شاید کنفیوذ کررہا ہوں جو پکے مسلم لیگی تھے۔ لاہور میں جب بھی کانگریس کا جلسہ ہوتا تھا تو یہاں پر مسلمانی اکثریت ہونے کے باعث حافظ صاحب بھی پہنچ جاتے تھے۔
جلسے میں تلاوت کا آغاز
انہوں نے بتایاکہ اس وقت کانگریس کے جلسے کے آغاز میں بھی تلاوت کی جاتی تھی، حافظ صاحب جلسے میں جا کر کہتے کہ تلاوت کے لیے میں حافظ ہوں اور پھر تلاوت شروع کرتے تو قرآن پاک کی سب سے طویل سورہ بقرہ پڑھنا شروع کردیتے تھے۔ اب انہیں کانگریس کا کوئی رہنما روک بھی نہیں سکتا تھا کہ مسلمان بھڑک جائیں گے، نہ ہی کوئی کہہ سکتا تھا کہ مختصر کریں۔
اجتماعات میں احتجاج کا طریقہ
حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کے جلسوں میں کہا جاتا تھا کہ "حافظ صاحب سے بچ کے"۔ تو بعض اوقات احتجاج کا یہ بھی طریقہ ہوتا ہے، جب بھی مزاحمت ہوگی، نت نئے طریقے نکلیں گے، زندہ باد بھی اپنے اندر ایک نیا معنی پیدا کر لے گا۔
قیام پاکستان سے قبل لاہور کے ایک حافظ صاحب تھے، جو پکے مسلم لیگی تھے۔ لاہور میں جب بھی کانگریس کا جلسہ ہوتا تھا تو یہاں پر مسلمانوں کی اکثریت تھی اور حافظ صاحب پہنچ جاتے تھے۔ اس وقت کانگریس کے جلسے کے آغاز میں بھی تلاوت کی جاتی تھی۔ یہ جلسے میں جا کر کہتے کہ تلاوت کیلئے میں حافظ… pic.twitter.com/hFbuSkQN5u
— Kismat Khan (@KismatZimri) September 20, 2025