جنوبی افریقا سے کراچی آئی شیرنی نے پاک بھارت میچ کا نتیجہ بتا دیا
رانی شیرنی کی پیش گوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقا سے کراچی چڑیا گھر میں آئی رانی نامی شیرنی نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی پیش گوئی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا
پیش گوئی کا ماخذ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق رانی کے دیکھ بھال کرنے والے ورکر نے بتایا ہے کہ اس نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
پاکستان کی فتح کا دعویٰ
رانی نامی شیرنی کی پیش گوئی کے مطابق پاکستانی ٹیم آج بھارت کو ہرائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان احتجاج کو سنگجانی منتقل کرنے پر راضی ہوئے تھے یا نہیں؟ شیر افضل مروت کا تہلکہ خیز انکشاف
میچ کی تفصیلات
یاد رہے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔ آج کے ہونے والے میچ میں تنازع کا شکار بننے والے اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کبوتروں کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس لگا کر اڑانے والے 2 افراد بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیے
پریکٹس سیشن اور حوصلہ افزائی
ہفتے کو گرین شرٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی تھی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا تھا اور توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔
پچھلی ملاقات کا نتیجہ
واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔








