وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 37087 مجالس، 9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ، 1421 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی، 809 کی زباں بندی کے احکامات جاری
چارے کی فراہمی کی ہدایت
انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لیے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستھرا پنجاب کا صفائی کا ماڈل برمنگھم پہنچ گیا، والنٹیئرز گروپ نے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی
لائیو سٹاک کی حالت
صوبائی وزیر نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیو سٹاک کے ریسکیو پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں سیلاب سے 4.7 ملین مویشی متاثر ہوئے۔ سیلاب زدہ علاقوں سے 22 لاکھ مویشیوں کو بحفاظت و محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 5 لاکھ مویشیوں کا علاج کیا گیا۔
ویکسی نیشن اور گمشدگی کی رپورٹس
انہوں نے بتایا کہ 20 لاکھ مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ اس کے علاوہ سیلاب کے دوران 824 مویشیوں کی گمشدگی کی رپورٹ ملی۔








