مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

بچی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت
مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفرگڑھ میں بھیک مانگنے والی بچی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے جانے والے میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی
ملزمان کی گرفتاری
’’جنگ‘‘ کے مطابق خانہ بدوش بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پرچم برادر کارگو بحری جہاز بھارتی شہر کلکتہ کی بندرگاہ پر کیا کر رہا ہے؟ بڑا انکشاف
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ جمال میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مقدمے کی تفصیلات
واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔