غزہ میں مظالم، بالی ووڈ اداکار پرکاش راج بھارتی اور اسرائیلی حکومت پر برس پڑے

پرکاش راج کی غزہ میں مظالم پر تنقید
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں مظالم پر بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے بھارتی اور اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ، لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری
خودمختاری کی حمایت
’’جنگ‘‘ کے مطابق پرکاش راج نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔
عالمی ذمہ داری
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ غزہ میں ظلم کرنے والوں میں اسرائیل اکیلا نہیں، ان مظالم میں امریکا بھی شامل ہے۔ غزہ کے معاملے پر ان کے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ اس ظلم پر خاموش ہیں۔