سیت پور: ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی
ریسکیو کشتی کا الٹنا
علی پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیت پور میں توازن بگڑنے سے ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش دوسرے روز مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو شہید نے رواداری، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا: سپیکر قومی اسمبلی
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ الٹنے والی کشتی میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے۔ کشتی پر سوار 2 افراد کھڑے ہوکر ویڈیوز بنانے لگے اور لائف جیکٹس کے کلپس کھول دیے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی
واقعہ کی نوعیت
ریسکیو سٹاف نے لڑکوں کو منع کیا مگر دونوں نوجوان باز نہ آئے۔ کشتی میں کھڑے ہونے والے ایک شخص کا پاؤں پھسلنے پر کشتی کا توازن بگڑا اور کشتی الٹ گئی۔
حفاظتی اقدامات اور بچاؤ کی کارروائیاں
موقع پر موجود کشتیوں کے ذریعے 11 افراد کو زندہ بچایا گیا۔ ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے دائم رضا کی لاش آپریشن کے بعد مل گئی۔








