سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا، علامہ طاہر محمود اشرفی

معاہدہ اور امن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا۔ ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کو بڑے احتجاج یا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے پلان بی تیار کر لیا
وزیر اعظم کا مؤقف
وزیر اعظم فلسطین کانفرنس میں امت کا مؤقف پیش کریں گے۔’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ اعزاز اللہ نے صرف پاکستان کو دیا ہے۔ یہ معاہدہ بہت واضح ہے اگر پاکستان پر حملہ ہوگا تو سمجھا جائے گا کہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی
معاہدے پر تنقید
جن لوگوں کو اس معاہدے سے تکلیف ہورہی ہے ان کو کیا مسئلہ ہے۔ وہ اس قوم کو ایک ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ قطر کے اوپر بھی بمباری ہو جائے گی۔ جب بھارت نے ہم پر حملہ کیا تو دنیا خاموش تھی، پاکستان پر بھارت اور اسرائیل نے مل کر حملہ کیا تھا۔
فلسطین کا وفد
علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین کانفرنس میں امت کا مؤقف پیش کریں گے۔ اگر فلسطین کا وفد امریکہ نہیں جا سکتا تو شہباز شریف فلسطین کا وفد ہیں۔ افغانستان ہمارا بھائی ہے لیکن ان سے شکوہ تو کرنا بنتا ہے، افغانستان کی سرزمین سے آکر کوئی خون بہائے تو گلہ تو بنتا ہے۔