عمر گل نے بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

عمر گل کا بھارتی بلے بازوں کے خلاف حکمت عملی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹی ٹوئنٹی سپیشلست فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔
ابھیشیک شرما کی بیٹنگ تکنیک
سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی بیٹنگ تیکنیک پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسے فرنٹ فوٹ کے قریب گیند کرکے پھنسایا جاسکتا ہے۔
سنجو سیمسن کی مشابہت
عمر گل نے سنجو سیمسن کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اس کی بیٹنگ تیکنیک بھی ابھیشیک شرما سے ملتی جلتی ہے، اسے بھی ایسے ہی روکا جاسکتا ہے۔
باؤنسر کا اثر
عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں باڈی پر تگڑا باؤنسر کرکے مشکل میں ڈالا جاسکتا ہے کیونکہ لانگ ہینڈل والے کبھی بھی باؤنسر اچھا نہیں کھیل سکتے۔